ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہنومان کو دلت قرار دئیے جانے کے بعد اب ان کے ایم ایل سی بکل نواب نے ہنومان کو کہا مسلمان

ہنومان کو دلت قرار دئیے جانے کے بعد اب ان کے ایم ایل سی بکل نواب نے ہنومان کو کہا مسلمان

Thu, 20 Dec 2018 22:25:21    S.O. News Service

لکھنؤ20 دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے مفروضہ خدا ہنومان کو دلت کی  ذات  بتائے جانے پرہوا  تنازع ابھی تھما بھی نہیں تھا  کہ بی جے پی کے ایک ایم ایل سی نے ہنومان کو ’’مسلمان‘‘ قرار دے دیا  ہے۔ بی جے پی  کے  بکل نواب نے اپنی غیر معقول دلیل میں کہا کہ ہنومان مسلمان تھے،جب کہ تاریخی حقائق و شواہد میں اس کا کہیں بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔

انہوں نے بچکانہ دلیل دیتے ہوئے  کہا ہے  کہ مسلمانوں کے نام ہنومان کی طرح رکھے جاتے ہیں۔’’ رحمن، رمضان، فرحان، سلیمان، سلمان، ذیشان، قربان یہ جتنے بھی نام رکھے جاتے ہیں، وہ قریب قریب انہی پر رکھے جاتے ہیں‘‘۔ ہنومان کو دلت بتائے جانے کے تنازعہ کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی ممبر اسمبلی نے کہاکہ ہنومان کو ذات مذہب میں بانٹنے کی بات ہوتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ پوری دنیا اور ہر مذہب کے تھے۔ ہمارا خیال ہے کہ ہنومان مسلمان تھے۔ اس لیے مسلمانوں میں جو نام رکھے جاتے ہیں وہ ہنومان لفظ سے ملتے  جلتے  ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہنومان سے ملتے جلتے نام صرف اسلام میں ہی رکھے جاتے ہیں۔اس سے پہلے راجستھان اسمبلی انتخابات کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے ہنومان کو دلت بتایا تھا، جس کو لے کر جم کر تنازعہ ہوا تھا۔ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں اور سادھو سنتوں نے اس پر احتجاج کیا تھا۔ اس کے بعد سی ایم یوگی کو اس پر صفائی بھی دینی پڑی تھی۔


Share: